فزکس کیا ہے؟
تحریر: عریشہ بٹ
فزکس کا لفظ یونانی لفظ physikḗ سے ماخوز ہے جس کا مطلب ہے نیچر کا علم۔ فزکس کائنات کے قوانین کو پڑھنے کا نام ہے۔ یہ بہت بنیادی لیول پر کائنات کے کام کرنے کے طریقے اور رویے کو قوانین کی صورت میں ریاضیاتی طور پر بیان کرتی ہے۔ فزکس کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے۔
"علم کی وہ شاخ جو مادّے، اس کی حرکت، خلا اور وقت میں اس کے رویّے اور متعلقہ عناصر جیسے توانائی اور قوت کا مطالعہ کرتی ہے، فزکس کہلاتی ہے۔"
Physics is the natural science that studies matter, its motion and behavior through space and time and studies the related entities of energy and force.
رچرڈ فائنمین سے پوچھا گیا کہ اگر دنیا کا تمام علم تباہ ہو جائے تو وہ ایک فقرہ کیا ہو گا جس میں جامع طور پر تمام فزکس کا بنیادی علم یا تعریف موجود ہو. انہوں نے کہا کہ
"مادہ ایٹمز سے بنا ہوتا ہے جو مسلسل حرکت میں ہوتے ہیں. جب یہ ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں تو ایک دوسرے سے کشش رکھتے ہیں اور جب بہت ہی قریب لاۓ جاتے ہیں تو ایک دوسرے کو دفع کرتے ہیں"

Comments
Post a Comment