آسمان پر سورج کے تین راستے
کیا سورج آسمان پر جو ظاہری راستہ طےکرتا ہے، وہ ہمیشہ ایک سا ہی ہوتا ہے ؟
جی نہیں، ایسا نہیں ہوتا۔ بلکہ سورج آسمان پر جو ظاہری راستہ طے کرتا ہے، وہ سارا سال بدلتا رہتا ہے، یہ آسمان پر گرمیوں جو خطِ حرکت بناتا ہے، وہ گرمیوں میں لمبا اور سردیوں میں چھوٹا ہوتا ہے۔ سورج آسمان پر دن بھر جو کوس بناتا ہے، اُس کو eclipitic کہتے ہیں۔
زمین کا ساڑھے تئیس ڈگری کا جھکاؤ ہے، اور یہ جھکاؤ سارا سال سورج کی نسبت سے بدلتا نہیں ہے۔اب ایک دِن ایسا آتا ہے، جب یہ جھکاؤ یوں ہوتا ہے کہ زمین کے ایک کُرے پر دن سب سے لمبا ہوتا ہے۔ اسے summer solstice کہتے ہیں۔
اور شمالی کُرے میں یہ گرمیوں کے آغاز، جب کہ جنوبی کُرے میں سردیوں کے آغاز کا دن ہوتا ہے۔ شمالی کُرے میں یہ سال کا سب سے لمبا دن ہوتا ہے۔ اس دن کے بعد سورج آسمان پر راستہ بدل لیتا ہے۔ اور دن آہستہ آہستہ چھوٹے ہونے لگتے ہیں۔ کرتے کرتے ایک دن ایسا آتا ہے جب دن اور رات کی لمبائی ایک جیسی ہوتی ہے، اسے Euinox کہتے ہیں۔ پھر ایسے ہی کرتے کرتے ایک دن ایسا آتا ہے جب دن سب سے چھوٹا ہے، اسے winter solstice کہتے ہیں۔
یہ تصاویر اٹلی کے ایک گاؤں میں ۲۰۲۰ اور ۲۰۲۱ میں یوں لی گئیں کہ اس میں سب سے اوپر سورج کا وہ راستہ ہے، جو summer solstice والے دن سورج نے دوپہر سے غروب تک طے کیا، اسی طرح Euinox اور آخر میں winter solstice دکھایا گیا ہے۔

Comments
Post a Comment