موٹاپا صرف وزن نہیں، ایک بیماری ہے

 
موٹاپا صرف وزن نہیں، ایک بیماری ہے


تحریر و تحقیق: حمیر یوسف

ہم سب کے اندر ہماری ہڈیوں کی صورت میں ایک پتلا انسان موجود ہوتا ہے۔ کسی فربہ انسان کاایکسرے یہ بتاتا ہے کہ موٹاپا صرف ہمارے جسم پر موجود گوشت اور چربی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کی مجموعی کمیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔
ایک فربہ شخص کا حقیقی ایکس رے ، ہمیں ایک ویژول طریقے سے دکھاتاہے کہ موٹاپا جسم کو اندر سے کیسے متاثر کرتا ہے:
یہ موٹاپا ،ہمارے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو کچلنے والا دباؤ پیدا کرتا ہے، جو جسم میں گٹھیا اور کمر میں درد کا باعث بنتا ہے۔
ہمارے دل کو اضافی بافتوں کے ذریعے جسم میں خون پمپ کرنے کے لیے دباؤ پڑتا ہے، جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔
جگر اور لبلبہ جیسے اعضاء کی اپنے افعال کو پورا کرنے کی جدوجہد بڑھ جاتی ہے، جگر پر چربی چڑھنے کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
موٹاپا کینسر کی 13 اقسام سے منسلک ہے اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
یاد رکھیں موٹاپا صرف 'اضافی وزن' نہیں ہے۔ یہ ایک دائمی بیماری ہے جو زندگی کو کم کرتی ہے۔ لیکن یہ قابل علاج اور روک تھام بھی ہے۔ہم اپنے رہائش کے طور طریقے اور کھانے پینے کے معمولات کو کنٹرول میں لاکر اس فربہی کو بہت حد تک کنٹرول کر سکتےہیں۔
آپ اپنی صحت مند طرز زندگی کے حصول کے لیے اپنی روٹین میں تبدیلیاں، طبی دیکھ بھال، اور معاون ماحول ایک مثبت فرق پیدا کر سکتے ہیں۔
آئیے موٹاپے کےخاتمے کے زریعے اس صحت دشمن کا مقابلہ کریں اور موٹاپے کی سنگین طبی حقیقت کو پہچانیں - کیونکہ خود سے محبت اور صحت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

Comments